3 جون 2026 - 20:35
مآخذ: ابنا
سابق یورپی رکن پارلیمنٹ کی ایران کے معاملے پر یورپی خاموشی پر تنقید

یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن میک والس نے ایران کے خلاف حالیہ حملوں اور ان کے نتیجے میں شہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر یورپی سیاست دانوں اور مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت نیو ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن میک والیس نے ایران کے خلاف حالیہ حملوں اور ان کے نتیجے میں شہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان پر یورپی سیاست دانوں اور مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

والس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تہران کا گاندھی اسپتال، جو ایران میں بانجھ پن کے علاج اور آئی وی ایف کی خدمات فراہم کرنے والے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے، حالیہ جنگ کے دوران متاثر ہوا ہے۔

سابق یورپی رکن پارلیمنٹ، جنہوں نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا اور بعض متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ بھی کیا، نے گاندھی اسپتال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے سیاسی حلقے اور بڑے میڈیا ادارے اس واقعے کی مذمت تک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی سیاسی اور میڈیا حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر اختیار کی گئی خاموشی سوالات کو جنم دیتی ہے اور ایسے واقعات پر یکساں ردعمل کی ضرورت ہے۔

والس کے اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ یورپی سیاسی قیادت کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha